ڈانڈیلی :25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)گوا سے کرناٹکا کی طرف سے لاری میں غیر قانونی طورپر سپلائی کی جارہی 8لاکھ روپئے مالیت کی گواشراب کو سواری سمیت ایکسائز افسران نے ضبط کرتے ہوئے2 ملزموں کو گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا ہے۔
ریاست گو امیں تیار شدہ رائیل اسٹاگ وھسکی کے 67باکس، کیسنو وھسکی کے 60باکس ،رئیل وھسکی کے 36باکس اور 63باکس کنگ فشر بئیر کو غیر قانونی طورپر ایچر لاری کے ذریعے سپلائی کیا جارہاتھا۔ لاری جب انموڈایکسائز تفتیشی تھانہ کے قریب پہنچی تو وہاں لاری کی جانچ کی گئی تو غیر قانونی شراب سپلائی کئے جانے کا پتہ چلنےکے بعد سواری سمیت شراب کو ضبط کرلیاگیا ۔ سواری کی قیمت اندازاً 5لاکھ روپئے لگائی گئی ہے تو غیرقانونی شراب کی قیمت اندازاً 8.78لاکھ بتائی گئی ہے۔
معاملے کو لے کر راجستھان کے لاری ڈرائیور دنیش کمار کھنا رام اور کلینر کملیش بابولال کو گرفتارکرنےکے بعد عدالت میں حاضر کیاگیا ہے اور لاری مالک کی تلاش جاری ہے۔
ضلع کے ایکسائز نائب کمشنر شیام جوئس اور خصوصی جانچ افسر رمیش کمار ، ضلع جانچ ٹیم کے چیف سنتوش کوڈالکر کی رہنمائی میں یلاپور علاقے کے ایکسائز انسپکٹر جی ایس نائک ، انموڈ ایکسائز تھانہ انسپکٹر شریکانت ، ڈانڈیلی کے انسپکٹر جی وی وئیدیا سمیت ایکسائز عملہ کارروائی میں شریک تھا۔